تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اے آر وائی فیسٹ کا دوسرا روز، سجاد علی میلہ لوٹ لیا

کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کے دوسرے روز شاندار میوزیکل نائٹ میں نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنی آواز کا جادو جگا کر میلہ لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے ’اے آر وائی فیسٹ‘ کا انعقاد کیا گیا، فوڈ فیسٹیول کا آغاز 22 دسمبر کو ہوا جو 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز افتتاح کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے فیسٹیول میں شرکت کی اور مزیدار کھانوں سے لطف اٹھایا، جبکہ بچوں نے جھولے جھول کر تفریح کی اور میوزک کے شوقین افراد میوزیکل نائٹ سے خوب محظوظ ہوئے، دوسرے روز سجاد علی کے گانوں پر مداح جھومتے ہوئے نظر آئے۔

اے آر وائی فیسٹ کی پہلے روز دھوم مچ گئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شازیہ خشک اور جوش بینڈ سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کر کے ایسا سماں باندھا کہ شرکت کرنے والے غیر ملکی بھی جھوم اٹھے۔

فیسٹیول میں چٹ پٹے کھانے، گرما گرم چائے لوگوں جبکہ بھوت بنگلہ اور کارٹون کریکٹر بچوں کی توجہ کا مرکز بنے۔

اب سے کچھ دیر قبل اداکار فیصل قریشی ، عادی اور فیضان اے آر وائی فیسٹ پہنچے، عوام کی بڑی تعداد اُن کے گرد جمع ہوگئی اور تصاویر بنوائیں۔

یاد رہے کہ 22 دسمبر سے شروع ہونے والا فوڈ فیسٹیول 25 دسمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا، جس میں روزانہ گرینڈ میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد ہوگا اور نامور پاکستانی گلوکار  اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اے آروائی فیسٹ میں فیملی کے ہمراہ شرکت کریں اور شاندار میلے سے لطف اندوز ہوں۔

ویڈیوز اور تصویری جھلکیاں

Comments

- Advertisement -