ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر اسد شفیق بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود مایوس نہیں ہوں۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا ہے کرکٹ سے پیار ہے ملک چھوڑ کر جانے کا ارادہ نہیں کم بیک کے حوالے سے سلیکٹرز ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

اسد شفیق نیشنل ٹی 20 کپ میں کراچی کی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

- Advertisement -

دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی میں جاری ہے اسے میں قومی ٹیم فیلڈنگ پریکٹس کررہی تھی اور کھلاڑیوں کو سلپ میں کیچنگ پریکٹس کروائی جارہی تھی۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے لگائے گئے تربیتی سیشن میں مزید 3 بالرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو آج پریکٹس کے بعد اوپنر امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم یہ تینوں کرکٹرز کل کیمپ میں پریکٹس کیلئے موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں جاری قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بابراعظم سمیت 18 رکنی اسکواڈ موجود ہے جبکہ اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کی تیاریوں کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں وہ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں