اشتہار

‘مختلف ممالک کے مقابلے پاکستان میں کورونا سے شرح اموات کم ، تاہم خطرہ ابھی بھی برقرار’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بر وقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون سے کورونا اموات کی شرح 10 لاکھ میں صرف 102 ہے لیکن خطرہ ختم نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خطے میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے حوالے سے کہا سب سے زیادہ اموات ایران میں ہوئیں ، ایران میں 10 لاکھ میں سے ایک ہزار 37، نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 ، افغانستان میں 160 اور بنگلا دیش میں 113 اموات ہوئیں.

- Advertisement -

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 10 لاکھ میں سے صرف 102 اموات ہوئیں اور یہ سب حکومت کی جانب سے بر وقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے ممکن ہوا۔

این سی او سی کے سربراہ نے مزید کہا کہ خطرہ ختم نہیں ہوا، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں