ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

” آج ایک بار پھر دنیا دیکھے گی کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے "

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ انشااللہ آج ایک بار پھر دنیا دیکھے گی کہ قوم عمران خان کے ساتھ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی پوری کوشش تھی کہ اجازت میں چار دن تاخیر کرکے جلسہ خراب کیا جائے، لیکن کل شام تین بجے جلسہ گاہ ملنے کے بعد ٹیم نے ساری رات کام کر کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی۔

اسد عمر نے لکھا کہ انشااللہ آج ایک بار پھر دنیا دیکھے گی کہ قوم عمران خان کے ساتھ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کھڑی ہے، اپنے ٹوئٹ میں انہوں پریڈ گراؤنڈ جلسے کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر جلسہ انتظامی کمیٹی کےسربراہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اسد عمر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ عوامی اجتماعات کےلیےمختص کیا، پریڈ گراؤنڈ جیسی بڑی جگہ میں پی ٹی آئی کےسوا کسی جماعت کی جلسےکی ہمت نہیں، باقی تو سب کی کانپیں ٹانگتی ہیں، مگر عمران خان بار بار یہاں جلسے کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں سیاسی عدمِ استحکام، بد ترین لوڈ شیڈنگ اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی جلسہ آج پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مہنگائی کے خلاف جلسہ کی تیاریاں جاری کپتان کی پکار پر آج کھلاڑی اسلام آباد پہنچے گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں