ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

9 مئی کے واقعات میں ملوث عاشق نامی اہم شرپسند گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

9 مئی کے واقعات میں ملوث عاشق نامی ایک اہم شرپسند قانون کی گرفت میں آگیا، گرفتار شرپسند کے بھائیوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی میں ملوث عاشق نامی ایک اہم شرپسند کو گرفتار کرلیا گیا ہے، شرپسند کے بھائیوں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی ہے، شرپسندعاشق کے بھائی نے بتایا کہ میرے بھائی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے نفرت انگیز اور فوج کے خلاف بیانیے نےاس کی ذہن سازی کی، وہ ایک کھلاڑی تھا سیاستدانوں کے بہکاوے میں آ کر اس نے اپنا مستقبل برباد ک لیا۔

- Advertisement -

شر پوند عاشق کے بھائی نے کہا کہ توڑپھوڑ اورجلاؤ گھیراؤسےکچھ بھی نہیں ملتا، اس سے صرف گھر ہی برباد ہوتے ہیں، 9 مئی کو بھائی کو ایک نمبر سے فون آیا کہ آ جائیں، جس کا فون آیا تھا اس کے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری موجود تھے،

مذکوری شخص نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت کی سیاست دیکھ کر میرا بھائی بہکاوے میں آگیا تھا، ہم نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہماراملک ہے۔

شرپسند عاشق کے بھائی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہے وہ ہمہ وقت ہماری حفاظت پر مامور رہتی ہے، ہم اپنانقصان کررہے ہیں یہ کسی اور کا نقصان نہیں یہ توڑ پھوڑ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں