اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ایشین گیمز: اسکواش میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ایشین گیمز کے مینز اسکواش فائنل میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

ایشین گیمز کے مینز اسکواش فائنل میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پہلے میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال نے مہیش کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

دوسرے میچ میں بھارت کے سارو نے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے میچ میں نور زمان اور ابھے سنگھ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، بدقسمتی سے نور انتہائی قریب پہنچ کر بھی میچ پوائنٹ نہ اسکور کرسکے۔

اعصاب شکن میچ کے آخری سیٹ میں ابھے سنگھ نے بھارت کو سونے کا تمغہ جتوا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں