ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آئنسٹائن چیلنجز سے نہیں ڈرا، شہباز شریف بھی نہیں ڈرے گا، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دنیا کے سب سے مشہور سائنسدان البرٹ آئنسٹائن سے تشبیہ دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم نے جو کچھ کہا واقعی چیلنجز زیادہ ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہباز شریف بھی چیلنجز سے گھبرائیں گے نہیں، جہاں ضرورت ہوگی ہم ان کا ساتھ دیں گے، ہم وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھرپور سپورٹ کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زمینوں میں اتنا زور ہے کہ اناج پیدا کر سکے، ایگری کلچر بنیادی مسئلہ ہے کینال  کو درست کریں اور ڈیمز بنائیں، چین 5 ٹریلین ڈالر کا فوڈ امپورٹ کرتا ہے، ہمارے پاس بلوچستان ہے جہاں فصل اگائی جا سکتی ہے بس پانی لانا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے پر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو ریفرنس دائر کیا تھا تو کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ کیا ہوگا، الحمداللہ سب نے دیکھا کہ تاریخ نے کیا پلٹا لیا تاریخ نے مانا عدالتی قتل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ہم پاکستان کو اس عروج پر دوبارہ لے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں