ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ہم بینظیر بھٹو کے خوابوں کو تعبیر دیں گے، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف زرداری نے اپنی اہلیہ کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ہم بینظیر بھٹو کے خوابوں کو تعبیر دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی آج 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور سابق صدر آصف زرداری نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کے فلسفے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور ہم ان کے خوابوں کو تعبیر دیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست کا مقصد ملک سے جہالت کے اندھیرے کا خاتمہ تھا، بی بی نےعوام کو سماجی اور معاشی استحصال سے نجات دلوانے کیلئے جدوجہد کی۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنانے کیلیے جدوجہد کر رہی ہے، ایسا پاکستان جہاں عوام کو سماجی اور معاشی انصاف میسر ہو، ایسا معاشرہ جو ہر طرح کی شدت پسندی اور دہشت سے پاک ہو، پی پی عوام کو غربت، مفلسی اور معاشی بدحالی سے ضرور نجات دلوائے گی۔

سابق صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اور عظیم والدہ کے مشن کی تکمیل کیلیے پُر عزم ہیں اور انہوں نے بطور وزیر خارجہ ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کر دی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا اگلا قدم بینظیر بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، ایسا پاکستان جہاں با اختیار پارلیمنٹ، آئین کی حکمرانی، سماجی اور معاشی انصاف ہو۔ اس سفر میں بینظیر بھٹو کی فلاسفی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں