اشتہار

’12 سال کے ’کریزی‘ لڑکے کو سالگرہ مبارک‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عاصم اظہر اج اپنی 26ویں سالگرہ منارہے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر میرب علی نے سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنا جنم دن فیملی کے ساتھ منایا جبکہ تقریب کے انتظامات میرب نے انجام دیے۔

گلوکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی کی بہترین سالگرہ۔‘

- Advertisement -

میرب نے بھی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’26ویں سالگرہ پر 12 سال کے کریزی لڑکے کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

عاصم اظہر کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر نے متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ان کا حال ہی ریلیز ہونے والا گانا ’حبیبی‘ یوٹیوب پر ٹرینڈ بن گیا تھا۔

دوسری جانب گلوکار کی منگیتر میرب علی معروف ماڈل ہیں اور انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

صنف آہن میں میرب علی نے یمنیٰ زیدی ’شائستہ خانزادہ‘ کی بہن کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں