تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’جان اور دل لگایا ہے اس گانے پر‘ عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کردی

معروف گلوکار عاصم اظہر نے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

گلوکار عاصم اظہر نے صنف آہن شروع ہونے سے دو روز قبل گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار صنف آہن کا گانا گنگنا رہے ہیں۔عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’انہوں نے اس گانے پر جان اور دل لگادیا ہے۔‘

گلوکار نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار ندیم بیگ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بننے والے ڈرامے سیریل ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط 27 نومبر کو رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں فوجی افسر بنتی ہیں۔

سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی، رمشا خان، سائرہ یوسف کے علاوہ ’صنف آہن‘ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ، صبا حمید اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -