تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عاصم باجوہ کا معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کروں گا کہ وہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوں گا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھوں گا، وزیراعظم سے کہوں گا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کریں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل یعنی سی پیک پر توجہ رکھنا چاہتا ہوں، فیملی کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا تو سب خوش ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات ذمہ داری لینا نہیں چاہتا تھا، میڈیا اور حکومت میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں، اس لیے ذمہ داری لی، وزارت اطلاعات میں ذمہ داری ملکی خدمت کے لیے لی تھی۔

مزید پڑھیں: ‘منتخب نمائندہ نہیں، عمران خان کی ہدایت پر اثاثےظاہر کیے’

ایک سوال کے جواب میں عاصم باجوہ نے کہا کہ پاکستان آرمی کا افسر تھا اور کشمیر کے محاذ پر بھی تعینات رہا، میں پاکستان میں ہوں اور میرے بھائی امریکا میں کاروبار کررہے ہیں، ملک میں ہوتے ہوئے امریکا میں بھائیوں کے کاروبار کو کیسے بڑھا سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، سدرن کمانڈ میں تھا تو اس وقت سی پیک سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا، میرے بچوں کی کسی کمپنی نے سی پیک میں کام نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بچوں کی کمپنیاں غیرفعال ہیں آج تک بینک اکاؤنٹ نہیں کھولا، بچے میرے زیر کفالت نہیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کامیاب ہیں، میرے بچوں کی عمریں 32، 33 اور 27 سال ہے، بچوں نے اپنی کمپنیاں بنائیں اور کاروبار کیا ہے۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ مضحکہ خیز الزامات عائد کرنے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے اور قانونی کارروائی کرسکتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -