جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یوکرین پر میزائل حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ خارکیف ریجن کے ضلع کپیانسک میں ایک سپر مارکیٹ پر روس کے میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرین کے وزیر داخلہ نے کہا کہ خارکیف علاقے کے ہروزا گاؤں میں ہونے والے حملے کے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔

وزیرداخلہ کلیمینکو نے کہا ابتدائی معلومات کے مطابق روس نے کیفے اور سپر مارکیٹ کو نشانہ بنانے کے لیے اسکندر میزائل کا استعمال کیا ہے۔

- Advertisement -

Map of Kharkiv

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 330 افراد کی آبادی پر مشتمل ہروزا کے رہائشی اس کیفے میں ایک یادگاری تقریب میں شرکت کر رہے تھے جسے نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر خاندان سے، ہر گھر سے، اس یادگاری تقریب میں لوگ موجود تھے۔

دوسری جانب روس کی طرف سے اس مہلک ترین حملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس واقعے کو یوکرین جنگ کے بدترین واقعات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں