ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

معروف گلوکارعطااللہ عیسی خیلوی کی بیٹی لاریب بھی پاکستان کا نام روشن کرنے میں پیچھے نہ رہی

اشتہار

حیرت انگیز

عطا اللہ عیسی خیلوی کی بیٹی لاریب نے یہ کہاوت غلط ثابت کر دی کہ کہتے تھے کہ باپ سے بڑا بیٹا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ مقبول ومعروف گلوکارعطااللہ عیسی خیلوی کی صاحبزادی لاریب بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی دوڑ میں اپنے والد سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں، لاریب عطا بصری اثرات پر عالمی مہارت رکھنے والی پاکستان کی پہلی دوشیزہ ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان کا فخر بننے والی لاریب نےانیس سال کی کم عمرمیں ہالی ووڈ کے ڈزنی،جارج مائیکل اور رولنگ اسٹون کے اشتہارات کیلئے کام کیا۔ لاریب عطا نے اولمپک چائنہ اور نائیک فٹ بال ورلڈ کپ پرومو میں بھی اپنی قابلیت کےجوہر دکھائے۔

بی بی سی، سکائے اور سپینش ٹی وی جیسی بڑی میڈیا کمپنیوں کاحصہ رہنا ہی لاریب کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے، یہ حیرت اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی یہ بیٹی مشہور زمانہ فلم گریوٹی، گوڈزیلا اور ایکس مین میں کام کرنیوالی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں