جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

پُرکشش لباس کیلئے ڈیزائننگ اور کلر میچنگ کیسے کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لباس ہماری شخصیت کی وہ پہچان ہے جو ہماری ذات کے مختلف پہلوؤں کو معاشرے کے سامنے عیاں کرتا ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ لوگ ہمیں ہمارے لباس سے پہچانتے اور برتاؤ کرتے ہیں۔

انسان کی رنگت، جسامت، قد کاٹھ اور موقع محل کی مناسبت سے پہنا گیا لباس پہننے والے کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتا ہے جس کیلیے ضروری ہے کہ ہمیں اس بارے میں مکمل علم ہو۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں امیج کنسلٹنٹ حامد سعید نے ناظرین کو جاذب نظر لباس پہننے اور اس کی تیاری اور امتزاج سے متعلق مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ انسان کی زندگی میں خود اعتمادی دو چیزوں سے آتی ہے پہلا یہ کہ آپ کی علمی قابلیت اور دوسری آپ کی جاذب نظر شخصیت۔ اگر یہ دونوں باتیں موجود ہوں تو انسان اپنی شخصیت میں مکمل دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لباس میں کون سا رنگ دوسروں پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے اور اپنی شخصیت کے حوالے سے کیسے رنگوں کا انتخاب کیا جائے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہر رنگ کی اپنی ایک اہمیت اور اثرات ہیں اگر آپ نے گہرے کالے رنگ کا سوٹ پینٹ کوٹ یا شلوار قمیض پہن رکھی ہے تو وہ آپ کے اندر پاور کو ظاہر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ دوسرا رنگ ڈارک نیوی ہے جو بتاتا ہے کہ آپ کتنے پاور فل اور ساتھ ہی قابل رسائی بھی ہیں۔ تیسرا رنگ ہے چارکول گرے، اور چوتھا میڈیم گرے ہے، یہ چاروں رنگ پروفیشنلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفید رنگ اپنی مثال آپ ہے اس کا مطلب معتبر، نفیس، ایماندار وغیرہ ہے، یہ رنگ سامنے والے پر آپ کی شخصیت کا مثبت پہلو اجاگر کرتا ہے۔

شلوار قمیض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نے اپنے قومی لباس کو سلیپنگ سوٹ بنادیا ہے، ہمیں قومی لباس کو اتنی ہی اہمیت دینی چاہیے جتنی کہ ہم ٹو پیس سوٹ کو دیتے ہیں۔

اس کے لیے 8کلرز ہیں جو بہترین ہیں جن میں کالا رنگ ہے، گرے کی تین شیڈز، بلیو کے تین شیڈز اور سفید رنگ بہت اہم ہیں۔ جہاں تک کپڑے کی بات کی جائے تو شلوار قمیض کیلئے واش این ویئر سے زیادہ کاٹن زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

اس کے علاوہ سب سے ضروری بات یہ کہ وہ سِلا ہوا کیسا ہے؟ آپ کے کپڑوں کا ناپ جسم کی مناسبت سے ہو اور اس کی کٹنگ اور سلائی اتنی نفیس ہو جسے پہن کر آپ جاذب نظر لگیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں