ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آسٹریلیا نے بلائنڈ کرکٹرز کے لیے پاکستانی کوچز کی خدمات حاصل کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے پاکستانی کوچز کی مہارت دیکھتے ہوئے اپنے بلائنڈ کرکٹرز کے لیے دو پاکستانی کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوچز نے آسٹریلیا کی بلائنڈ کرکٹرز کی کوچنگ شروع کر دی۔ بلائنڈ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سے کوچنگ کے لیے دو کوچز کی درخواست کی تھی۔

اس وقت پاکستان کے سابق کپتان عبدالرزاق اور محمد جمیل آسٹریلیا میں کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دونوں کے اخراجات بلائنڈ کرکٹ آسٹریلیا کے ذمہ ہے۔

- Advertisement -

عبدالرزاق اور محمد جمیل پہلے مرحلے میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلوی بلائنڈ کرکٹرز کی تربیت کررہے ہیں، پاکستانی بلائنڈ کوچز 8 دسمبر تک برسبین میں آسٹریلوی پلیئرز اور کوچز کو ٹریننگ دیں گے۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے کوچز آسٹریلیا میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں