آسٹریلوی حکومت نے ملک کے گلی کوچوں میں پھرتی 20 لاکھ سے زائد جنگلی بلیوں کو مارنے کا فیصلہ ہے۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بلیاں جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ جنگلی بلیاں آسٹریلیا کی مقامی نہیں ہیں۔ ان کے آباؤ اجداد اس وقت یہاں آئے جب یورپی افردا نے یہاں آکر بسنا شروع کیا۔
اب ان بلیوں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور یہ پورے آسٹریلیا میں پھیل چکی ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ فطرتاً خونخوار ہیں اور یہ آسٹریلیا کی مختلف جنگلی حیات اور نباتات کو تباہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔
ان حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی مقامی جنگلی حیات، پرندے اور چھوٹے جانور وغیرہ ان بلیوں کے مقابلے میں اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور باآسانی ان کا شکار بن جاتے ہیں۔
لہٰذا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سنہ 2020 تک ان بلیوں کو مار دیا جائے، تاہم اس فیصلے کو نافذ کرنے میں حکومت ذرا سی ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔