تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا ویکسی نیشن کی آگاہی مہم میں غیر ملکی کھلاڑی بھی میدان میں آگئے

لاہور: کرونا وائرس کا مقابلے کرنے کے لئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، ایسے میں پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے عوام کو اہم پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا ویکسی نیشن کی آگاہی مہم میں آسٹریلوی کھلاڑی بھی میدان میں آگئے ہیں، ضلعی انتظامیہ لاہور کی آگاہی مہم میں بین ڈنک، جیمز فاکنر،جوبرنز نےحصہ لیا۔

لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز بین ڈنک نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کو مفت ویکسی نیشن کےلیےکام کررہی ہے، عوام مفت ویکسی نیشن کروا کرلاہور کو کرونافری کریں۔

جیمزفاکنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیں مل کر لوگوں کو کرونا ویکسی نیشن کروانےکی آگاہی وشعور دیں جبکہ جو برنز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں کو چھ ماہ میں کرونا ویکسی نیشن کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے، عوام ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویکسین لگوائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج سے 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ 40 سے زیادہ عمر والے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -