لاس اینجلس: ایوینجرز سیریز کی نئی فلم اینڈ گیم نے سنیما کی تاریخ بدل دی.
تفصیلات کے مطابق ایوینجرز نے ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں ٹائی ٹینک کو پیچھے دھکیل دیا.
خیال رہے کہ اس فہرست میں ممتاز ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا راج ہے، ان کی فلم ایواتار پہلے، جب کہ ٹائی ٹینک دوسرے نمبر برا جمان رہی، بعد میں آنے والی کئی بڑی فلمیں ان کے بزنس کی گرد کو بھی نہ پا سکیں.
البتہ ایوینجرز اینڈ گیم نے پانسہ پلٹ دیا. فلم نے ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے ٹائی ٹینک کو پیچھے چھوڑ دیا اور اگر فلم اسی رفتار سے آگے بڑھتی رہی، تو امکان ہے کہ یہ ایواتار کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی.
ایوینجر ز سیریز کی چوتھی اور آخری فلم اپریل کے اواخر میں ریلز ہوئی اور اب تک یہ دو ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے.
— James Cameron (@JimCameron) May 9, 2019
اس موقع پر بالی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنے ٹویٹ میں مارول اسٹوڈیوز کو اس تاریخی کامیابی پر مبارک باد دی.
1997 میں ریلیز ہونے والی ٹائی ٹینک نے 2.18 ارب ڈالر کمائے تھے، ایوینجرز اینڈ گیم کی آمدنی 2.27 ارب ڈالرز کو عبور کر چکی ہے.