جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: پاکستان کے اویس منیر نے ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں اویس منیر نے ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نینسن وان کو شکست دی۔

فائنل میں ہانگ کانگ کے حریف کے خلاف اویس منیر نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی، دو، دو فریم برابر ہونے کے بعد اویس منیر نے مسلسل تین فریمز میں باآسانی کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

آٹھویں فریم میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ نے کم بیک کیا اور اویس پوٹنگ نہ کرسکے، نویں فریم میں اویس نے بہترین کنٹرول اور پوٹنگ کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی۔

اس سے قبل پاکستانی کیوئسٹ حسنین اختر نے سعودی عرب میں جاری ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ہم وطن کیوئسٹ اور دفاعی چیمپئن احسن رمضان کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں