10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’ہمارا بس چلا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم لاہور سے نہیں ہوگا تو جاتی امرا سے ہوگا، ہمارا بس چلا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کا وفد کراچی پہنچ گیا جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ آج شرجیل میمن کے صاحبزادے کی شادی میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پیر پگارا سے ملاقات کر کے نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ کل ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جائیں گے جہاں اس کے ساتھ اتحاد کو آگے بڑھانے پر بات ہوگی، ہم کسی کے خلاف اتحاد بنانے نہیں جا رہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا تعلق ہے 18 مہینے ساتھ کام کیا، پیپلز پارٹی کا حق جو چاہیں بولیں لیکن ان کے قائدین کے بیانات سے ان کے امیدوار مایوس ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات ساتھ لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

چند روز قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم بننے کی خواہش ہر شخص کر سکتا ہے لیکن پاکستان کے عوام اس بار وزیر اعظم لاہور سے نہیں لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ہر الیکشن میں کسی اور جگہ کے بجائے عوام کی طرف دیکھا ہے، ہم میدان میں ہیں اور بھرپور مقابلہ کریں گے، میدان وہ نہیں ہیں جو نومبر میں انتخابات اور ضمنی انتخابات سے بھاگ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں