منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی نے 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 18 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی پارلیمنٹ کے امور کو بہتر انداز سے چلانے کا کام کرے گی۔

- Advertisement -

کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، نوید قمر، خورشید شاہ، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، علیم خان شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اختر مینگل، اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، صاحبزادہ حامد رضا، بیرسٹر گوہر علی، محمود خان اچکزئی، حمید حسین، شاہدہ بیگم بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

اس سے قبل اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاریوں کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایت کی گئی تھی۔

انہوں نے وزارت داخلہ سے مذکورہ تحقیقات کی رپورٹ 7 روز میں طلب کی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے وزارت داخلہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں