پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اور افغاستان صرف ہمسائے اور بھائی نہیں،افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا جبکہ افغانستان کی بحالی میں ہی پاکستان کی بحالی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان سے وطن واپس لوٹنے والے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھاکہ افغان قیادت نے وعدہ کیا ہے کہ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افغان قیادت اور پارلیمانی وفد کے درمیان خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے جبکہ افغان قیادت نے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی اور عزت بخشی۔

- Advertisement -

اسپیکر قومی اسمببلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہماری خواہش تھی کہ ملاقاتوں کا جو سلسلہ منقطع ہوگیا ہے اسے بحال کریں جبکہ افغان عوام کی بھی یہی خواہش ہے کہ پاکستان سے دوستی اور رابطہ مثالی ہونا چاہیے۔

ایاز صادق نے کہا کہ افغان قیادت نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھجوائے گئے تحریری پیغام کو سراہا اور معلومات کے تبادلے کا وعدہ کیا۔


ایران کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش


اسپیکر قومی اسمبلی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وفد کا ایک ایک رکن پاکستانی کی حیثیت سے افغانستان گیا تھا، ہم حالات اور تعلقات بہتر کرنے گئے تھے تلخیوں کے لیے نہیں۔

دہشت گردوں کے ناموں کی فہرست کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایازصادق نے کہا کہ افغانستان فہرستوں کے تبادلے کے لیے نہیں گئے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ڈی جی آئی ایس آئی بھی چند روز میں افغانستان جانے والے ہیں،ہم بند دروازے کھولنے اور ٹوٹے ہوئے رابطوں کو خوشگوار کرنے گئے تھے۔

انہوں نےدورہ ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر واضح کرچکے ہیں کہ اگر پاکستان اتحادی فوج کی سربراہی کرتا ہے تو اس میں ایران کا مفاد اور مسلم امہ کو مدنظر رکھا جائے گا۔

واضح رہےکہ ایاز صادق نے بتایا کہ ایران نے بھی سی پیک کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ دوره تہران میں ایرانی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں