اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بالی ووڈ فلم باغی 3 کی ریلیز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کی کامیاب فلم سیریز باغی کے اگلے حصے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ فلم سنہ 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

ٹائیگر شروف نے بہت مختصر عرصے میں بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی ہے اور کئی بڑے اداکار ان کی اداکاری کے معترف ہیں۔

ان کی پہلی فلم ہیرو پنتی سنہ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ رواں سال مارچ میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’باغی 2‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی تھی۔

باغی 2 کی کامیابی کے ساتھ ہی فلمسازوں نے ایک اور سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا تھا جس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ تجزیہ کار ترن آدارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں باغی 3 کا ابتدائی پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ فلم 6 مارچ 2020 کو ریلیز کی جائے گی۔

ٹائیگر شروف اس وقت اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے برس مئی میں ریلیز ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں