جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

باہوبلی تہلکہ مچانے کے لیے لوٹ آیا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم کا اسٹار باہوبلی پھر تہلکہ مچانے لوٹ آیا۔

تفصیلات کے  مطابق باہوبلی کے کردار کو امر کر دینے والے پربھاس کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا۔

تیلگو انڈسٹری کے اسٹار پربھاس کی نئی فلم ساہو کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، فلم آئندہ برس پندرہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

- Advertisement -

اس فلم کو باکس آفس پر اکشے کمار اور جون ابراہام کی فلموں سے ٹکرانا ہوگا، مگر فلم کے پروڈیوسرز اس بابت خاصے پرامید ہیں۔

ساہو میگا بجٹ ایکشن فلم ہے، جس میں شردھا کپور بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ یہ بیک وقت ہندی، تیلگو اور تامل میں ریلیز ہوگی۔


مزید پڑھیں: ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار


فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مداح سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔ ناقدین بھی فلم کی بابت خاصے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ پربھاس کی فلم باہوبلی ٹو نے ایک ارب ستر کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا تھا، یہ پہلی پانچ سو کروڑ اور ہزار کروڑ کلب کا حصہ بننے والی فلم ہے۔

باہوبلی نے ہندی بیلٹ میں بھی پانچ سو سے زاید کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ وہ ریکارڈ ہے، جو خانز اب تک عبور نہیں کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں