پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بالی ووڈ فلم ’ باہو بَلی 2 ‘ کے اداکار کا ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ فلم باہو بَلی کے اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک آنکھ سے نابینا ہے اور صرف بائیں آنکھ سے دیکھ سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی  کامیاب ترین فلم ’’باہو بلی 2‘‘ میں شہزادے کے روپ میں رانا دوگبتی نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ایک رئیلٹی شو میں شرکت کی، جہاں انھوں نے اعتراف کیا کہ میں ایک آنکھ سے اندھا ہوں، جس نے سب کو دنگ کردیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنی بائیں آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں، بچپن میں ایک مردہ شخص کی آنکھ مجھے عطیہ کی گئی تھی لیکن آج تک اس آنکھ میں کبھی روشنی نہیں آئی لہٰذا میں بائیں آنکھ بند کرلوں تو مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

رانا دوگبتی کے اس اعتراف کے بعد ساری انڈسٹری حیران ہے کیونکہ اداکار نے کبھی بھی اپنی اس کمی کا احساس کسی کو نہیں ہونے دیا۔

واضح رہے کہ اداکار رانا دوگبتی نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں فلم ’’دم مارو دم ‘‘ سے کیا اور ہندی سنیما میں خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکے تاہم وہ ٹالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔


مزید پڑھیں : باہو بَلی ٹوکاریلیزکے پہلےدن 1ارب سےزائد کابرنس


خیال رہے کہ ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بننے والی اس فلم نے بالی ووڈ کی تاریخ کامیاب ترین فلموں ’دنگل‘ اور ’سلطان‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور صرف 4 دنوں میں 150 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں