اشتہار

چھیاسی بیویاں، 203 بچے، نائیجریا کا 93سالہ رہائشی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا: نائجیریا میں 86 بیویاں رکھنے والا شخص93 سال کی عمر میں انتقال کرگیا، اس کے 203 بچے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق نائجیریا کا مبلغ محمد بیلو ابوبکر جو کہ بابا مسابا کے نام سے مشہور تھا، 93 برس کی عمر میں علالت کے سبب چل بسا تاہم بیماری کا علم نہ ہوسکا، اس کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نائجیرین میڈیا کے مطابق سال 2008 میں مسابا کی 86 بیویاں تھیں جب وہ میڈیا کا مرکز بنا اور اس کی موت کے وقت یہ تعداد 130 تک پہنچ چکی تھی۔

- Advertisement -

بی بی سی نے اس حوالے سے بتایا کہ ابوبکر کے کم از کم 170 بچے تھے تاہم نائیجرین اخبار ڈیلی ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سوگواروں میں 203 بچے چھوڑے ہیں۔

دوسری جانب بابا مسابا کا کہنا تھا کہ میں خواتین کے پیچھے نہیں جاتا، وہ میرے پاس آتی تھیں۔

بی بی سی کے مطابق سال 2008ء میں ان کی بیویوں نے انہیں بتایا تھا کہ ان کی ملاقات ابوبکر سے اس وقت ہوئی جب وہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ان کے پاس آئیں اور انھیں شفا ملی تھی۔

بابا مسابا کی ایک زوجہ گینیت نے سال 2008ء میں بی بی سی کو بتایا تھا کہ اس نے 20 سال قبل مسابا سے شادی کی، ان کی ملاقات بیلو ابوبکر سے اس وقت ہوئی تھی جو وہ سیکنڈری اسکول میں تھیں اور ان کی والدہ انھیں صلاح و مشورے کے لیے ان کے پاس لے گئی تھیں،بعد ازاں مسابا نے شادی کی درخواست کی تو میں نے انکار کردیا کہ میں کسی بوڑھے سے شادی نہیں کر سکتی لیکن مسابا مصر رہے اور کہا کہ یہ خدا کا حکم ہے۔

واضح رہے کہ بابا مسابا کے ان دعووں کی وجہ سے وہ متنازع رہے، مسلمانوں میں انہیں اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا تھا اور وہ ایک نئے فرقے کےنام سے مشہور تھے، میڈیا نے بھی انہیں سابق مسلمان کا نام دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں