منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی اور بابر اعظم میں اختلافات ہیں یا نہیں؟ سابق چیئرمین نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان اختلافات کی افواہوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ شاہین کی بحیثیت ٹی ٹوئنٹی کپتان تقرری کے بعد ٹیم کا اتحاد حقیقت میں بہتر ہوا۔

نجی چینل کو انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد اتحاد ختم نہیں ہوا بلکہ ٹیم کے اتحاد میں بہتری آئی، ہم نے بطور کھلاڑی بابر کو کھیلنے کے لیے کہا کیوں کہ بحیثیت کپتان ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی تو وہ راضی ہوگئے۔ ‘

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں تھی، ٹیم اچھی تھی، ہم شان مسعود کو کپتان بنا کر لائے کیوں کہ وہ بہت اچھے کپتان تھے، وہ اب بھی بہت اچھا کھلاڑی ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہم انتظامیہ محمد حفیظ کو لے کر آئے جو کہ ایک بہترین کرکٹر اورایماندار شخص ہیں جبکہ عمر گل، سعید اجمل اور ان کھلاڑیوں کو بھی ساتھ لائے تاکہ کوچنگ اسٹاف ٹیم کے ساتھ رہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر کی جگہ شاہین کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا تھا جس کے بعد دونوں اسٹار پلیئرز کے درمیان دوری اور اختلافات کی افواہیں میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں