جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سری لنکا سے کامیابی کے بعد بابر اعظم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی مشکل کنڈیشنز میں ہم اسپنرز پر حاوی رہے۔

پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز مکمل طور پر لنکن ٹائیگرز پر چھائے رہے اور سری لنکا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نسیم شاہ کے حصے میں آئیں۔

- Advertisement -

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی، سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کتپان بابر اعظم نے کہا کہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سیریز کے لیے کراچی اور لاہور میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔

بابر اعظم نے کہا کہ سیریز میں تمام کھلاڑیوں نے شاندار پرفارم کیا سب کھلاڑی تعریف کے مستحق ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں