منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بابر اعظم اب تک کتنی بار ٹیسٹ میچز میں ’صفر‘ پر آؤٹ ہوچکے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بابراعظم سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیا چھنی ان سے فارم بھی روٹھ چکی ہے اور وہ پانچ روزہ میچز میں متواتر بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں۔

بنگلہ دیش نے راولپندی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان پاکستان کو 10 وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا، میچ کی پہلی اننگز میں بابر صرف دو بالز کھیل کر صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوئے تھے جو کہ ٹیسٹ میں ان کا آٹھواں ’ڈک‘ تھا۔

دوسری اننگز میں بھی پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے اور محض 22 رنز ہی اسکور کرپائے تھے۔

- Advertisement -

اپنے ٹیسٹ کیریئر میں آٹھویں بار ’ڈک‘ حاصل کرنے والے بابراعظم پہلی بار بین الاقوامی ریڈ بال کرکٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسٹار بیٹر اس وقت کتنی بری فارم کا شکار ہیں جو کہ پاکستان ٹیم کے لیے بھی تشویشناک بات ہے، بابر نے 2019 سے دسمبر 2022 کے درمیان کافی عمدہ پرفارمنس دی تھی اور ٹیسٹ میں ان کی اوسط 58.67 رہی تھی۔

اس عرصے میں بابر اعظم نے نہ صرف ہوم گراؤنڈ پر بلکہ پوری دنیا میں رنز کے ڈھیر لگائے، انھوں نے آسٹریلیا میں 50 سے زائد، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں تقریباً 50، سری لنکا میں تقریباً 70 اور پاکستان میں 80 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے۔

اس کے بعد سے ان کی اوسط گرنا شروع ہوئی اور 37.41 تک جاپہنچی، بابر نے آخری 9 ٹیسٹ میچز میں صرف ایک سو اور تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

ریڈ بال کرکٹ میں ان کی خراب فارم دیگر فارمیٹس میں بھی ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی نہایت واجبی رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں