اشتہار

ساتھی کھلاڑیوں سے آؤٹ ہوجاؤ تو بعد میں تنگ کرتے ہیں، بابراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں آؤٹ ہوجاؤ تو بعد میں جب ساتھ ہو تو تنگ کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران ایک پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے شاہین اور بابر کے درمیان ہونے والے مقابلے کے حوالے سے پوچھا گیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ ’ شاہین شاہ سے کل آپکے ہوم ٹاؤن میں مقابلہ ہے، آپ دونوں بڑے کھلاڑی ہیں دونوں نے آئی سی سی ایورڈ حاصل کیا ہے، شاہین اور بربا کا مقابلہ صرف پی ایس ایل میں نظر آسکتا ہے‘۔

- Advertisement -

جس پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جس بھی لاہور کے خلاف میچ کھیلتا ہوں، تو کوشش ہوتی ہے شاہین کی بولنگ کو اچھے سے کھیل سکوں۔

شاہین کو کھیلنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، کبھی وہ مجھے پریشر میں ڈال دیتا ہے تو کبھی میں، گراؤنڈ میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ ہوتا ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک ساتھ رہتے ہیں، مذاق مستی بھی چلتی ہے لیکن ایک دوسرے سے مقابلہ بھی بڑا سخت ہوتا ہے ، شاداب، حسن علی، نواز، شاہین حارث ان سب سے بہترین مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں کیوں کے بعد میں جب پاکستانی ٹیم میں اکھٹے ہوتے ہیں تو ساتھی کھلاڑیوں تنگ کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں