اشتہار

موسم کی خرابی : متعدد پروازوں کے رُخ تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : موسم کی خرابی اور تیز ہواؤں کے سبب پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے متعدد پروازوں کے رخ تبدیل  کردیے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے اسلام آباد اور لاہور آنے والی پروازوں کا رخ ملتان کی جانب موڑ دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کا رخ بھی ملتان کی جانب موڑ دیا گیا، لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز3گھنٹے 20منٹ تاخیرکا شکار ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے ابوظبی جانے والی پرواز3 گھنٹے تاخیر، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز2 گھنٹے 25منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز35 منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں پیش آنے والا یہ پہلا یا دوسرا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ملکی وغیرملکی پروازیں موسم کی خرابی اور تیزہواؤں کے باعث اپنا رخ اور مقررہ مقام تبدیل کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ کے پی ٹی نے سمندری طوفان کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 25 ناٹیکل میل سے تیزہواؤں کی صورت میں شپنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی جب کہ 35ناٹیکل میل ہوا کی رفتار کی صورت میں کارگو جہازوں کے آپریشن روک دیے جائیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں