منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف کو خیبر پختونخوا کابینہ سے الگ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف کو خیبر پختونخوا میں معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

چیف سیکریٹری کے پی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خالد لطیف کو معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے ہٹا دیا گیا۔

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل معمول کا حصہ ہے اور یہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابدیدی اختیار ہے۔

- Advertisement -

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ممکن ہے کابینہ میں خالد لطیف کی جگہ کسی دوسرے کو مشیر بنانا مقصود ہو۔

ادھر، شیر افضل مروت نے اپنے ردعمل میں کہا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلیے میری نامزدگی کے باعث بھارئی خود مستعفی ہوئے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایک ہی گھر کے دو افراد کا دو سرکاری عہدوں پر ہونا مناسب نہیں تھا، میرے بھائی نے مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا۔

چند روز قبل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلیے شیر افضل مروت کا نام فائنل ہوگیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کیلیے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں