جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

بہاولنگر ڈسٹرکٹ اسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری میڈیسن ضائع ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: ڈسٹرکٹ اسپتال انتظامیہ کی نااہلی سامنے آگئی، لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری میڈیسن کے ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں میڈیسن اسکینڈل سامنے آیا ہے، انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری میڈیسن ضائع ہوگئے۔

اے آوائی نیوز نے ضائع کی گئی سرکاری میڈیسن کی فوٹیج حاصل کرلی، فوٹیج میں سرکاری میڈیسن کوڑے والے بیگز میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال انتظامیہ نے ایم ایس آفس سے ملحقہ بلڈنگ میں میڈیسن چھپاکر رکھی گئی تھی، میڈیسن مریضوں کو نہیں دی گئی، رکھے رکھے ساری دوائی ایکسپائر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بلڈنگ کی مرمت شروع ہوئی تو معاملے کا پول کھل گیا، مزدوروں نے قیمتی میڈیسن کو کوڑے کے بیگز میں منتقل کردیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے افسران، ملازمین کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں