اشتہار

سانحہ بہاولپور، مزید 7 زخمی جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 188 تک جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور : سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 7 زخمی دم توڑگئے، جاں بحق افراد کی تعداد 188 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ کے ملتان نشتر اور لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج مزید 7 زخمی جان کی بازی ہار گئے، ابھی کئی افراد شدید زخمی ہیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق مزید آٹھ افراد کی نماز جنازہ کردی گئی، نماز جنازہ جائے حادثہ پر ادا کی گئی، علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ نشتراسپتال ملتان سے 9سال کی مسکان کو ڈسچارج کردیا گیا، لیکن ابھی کئی زخمی موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

- Advertisement -

سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹر وے پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔

پورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے واقعے سے متعلق حقائق سیئنر افسران سے حقائق چھپائے، اہلکاروں کو ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا، رپورٹ میں افسران کو سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ محکمے میں احتساب کا عمل سخت ترین ہے کوئی نہیں بچ سکتا۔

دوسری جانب سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست مقامی شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی جس میں صوبائی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے سانحہ 170 کے قریب شہری زندگی کی بازی ہار گئے، اس سانحہ کے متعلق مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، یہ ایک اندوہناک سانحہ ہے جس کی اصل وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔


مزید پڑھیں : سانحہ بہاولپور: مزید زخمی چل بسے، جاں‌ بحق افراد کی تعداد181 ہوگئی


درخواست گزار کے مطابق شفاف تحقیقات کیلئے ضروری ہے کہ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کو ایک ، ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 20، 20 لاکھ روپے ادا کیے جائیں۔

واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، ٹینکر سے آئل بہنے کی خبر پر لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی، درجنوں افراد پیڑول اکھٹا کر رہے تھے کہ آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں