پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ باجوڑ کرکٹ پریمیئر لیگ 2023 جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
باجوڑ کرکٹ پریمئیر لیگ سیزن 3 کا فائنل میچ انزاری الیون اور باجوڑ ازمری کے درمیان باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جسے دلچسپ مقابلے کے بعد انزاری الیون نے جیت لیا۔
ایونٹ کے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے بہترین کھلاڑیوں اور جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
پریمیئر لیگ کے انعقاد کو علاقہ کے نوجوانوں نے خوب سراہا اور آئندہ بھی ایسے پروگرامز کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ باجوڑ کرکٹ پریمیئر لیگ خیبرپختونخواہ کے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سے ایک ہے جس کا پہلا ایڈیشن 2021 میں کھیلا گیا تھا۔
لیگ کا تیسرا ایڈیشن 23 اکتوبر سے 3 دسمبر تک جاری رہا ہے جس میں 36 ٹیموں کے درمیان 103 میچز کھیلے گئے ہیں۔