جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

‘خروج وعودہ ویزے پر سعودی عرب سے گئے غیرملکیوں پر پابندی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج وعودہ ویزے پر سعودی عرب سے جانے والے غیرملکی اگر مقررہ تاریخ پر نہ لوٹیں تو ان پر تین برس کی پابندی عائد ہوتی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک تارک وطن نے سوال کیا کہ اگر خروج وعودہ ویزے پر جا کر واپس مملکت نہیں آؤں تو کیا 3 سال کی پابندی عائد ہوگی یا نہیں؟۔ مذکورہ سوال پر جوازات نے وضاحت پر مبنی بیان جاری کیا۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج عودہ ویزا دراصل تارکین وطن کو ملنے والی وہ چھٹی پر جس پر وہ بیرون مملکت جاتے ہیں، اسے ایگزٹ ری انٹری بھی کہا جاتا ہے، اس صورت میں انہیں مقررہ تاریخ یا اس سے قبل مملکت لوٹنا لازمی ہوتا ہے اگر ایسا نہ ہوا تو تین سال تک وہ سعودی عرب نہیں آسکیں گے۔

- Advertisement -

سعودی قوانین کے مطابق مذکورہ صورت میں مسافر کو ’خرج ولم یعد‘ کی کیٹگری میں شامل کر دیا جاتا ہے جس کے بعد وہ تارکین تین برس تک مملکت نہیں آسکتے۔

سعودی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا؟

جوازات نے مزید وضاحت کی کہ اگر سابق کفیل دوسرا ورک ویزا جاری کرے تو ایسی صورت میں ممنوعہ مدت کے دوران بھی پابندی کے شکار غیرملکی سعودی عرب لوٹ سکتے ہیں۔

سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خصوصی رعایت؟

خیال رہے کہ سعودی عرب سے خروج وعودہ پر جانے والوں کو اپنی مدت کا ہر حال میں خیال رکھنا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں