تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

دبئی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے کرلیا گیا، آئی سی سی چیئرمین نے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا، سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوینٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کو حتمی شکل پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات کے دوران دی گئی،شیڈول کے تحت بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔

بنگلہ دیش ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ شیڈول کو حتمی شکل دینے پر ششانک منوہر کی معاونت کے مشکور ہیں، نئے شیڈول کی تیاری دونوں بورڈز کی جیت ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 3 مرتبہ پاکستان آئے گی، بنگلہ دیش ٹیم کا دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کی وجہ سے کیا ہے، سیکیورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -