جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش: ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آگئی، مچھروں کی بہتات کے باعث پھیلنے والی بیماری ڈینگی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔

بنگلا دیشی محکمہ صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز گئی ہے، جبکہ اب تک اس بیماری کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے ہونے والی اموات رواں سال، گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

بنگلہ دیشی محکمہ صحت کی وائرس کی موجودہ صورت کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری نہیں تھی جس کے باعث وائرس سے نمٹنے کے لئے بر وقت اقدامات نہ کئے جاسکے۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنگلادیش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کے باعث مچھروں کی بہتات ڈینگی کی پھیلاؤ کی اہم وجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں