منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بھارتی فوج الرٹ، بنگلادیش سے جنگ کا خطرہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش نے کہا ہے کہ بھارت سےجنگ کا کوئی امکان نہیں۔

بھارتی وزیردفاع کے بنگلا دیش کی سرحد پر فوج کو تیار رہنے کے بیان پر بنگلا دیشی عبوری وزیرخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔

میڈیا کے سوال پر کہ کیا راج ناتھ سنگھ کا بیان باعث تشویش ہے؟ تو وزیر خارجہ توحید حسین نے کہا کہ اس طرح کےبیان سے پریشانی سے زیادہ حیرت ہوئی ہے، انھوں نے یہ بات اپنے ہی ملک کے اندرونی تنازعات کی وجہ سےکہی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کوئی قیاس نہیں کرنا چاہتا اس معاملے پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نےجوائنٹ کمانڈرز کی تقریب سےخطاب میں فوج کو بنگلا دیش کی سرحد پر غیرمتوقع صورتحال کےلیے تیار رہنےکی ہدایت کی تھی۔

بھارت فرار ہونے والی حسینہ واجد کی وجہ سے دونوں ملکوں کےتعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں