منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان کیخلاف تاریخی فتح: بنگلہ دیشی کپتان شانتو، میسی کے رنگ میں رنگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے تاریخ ساز کپتان نجم الحسن شانتو پاکستان کو اسی کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کے رنگ میں رنگ گئے۔

حال ہی میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو اسی کی سر زمین پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ فاتح ٹیم کا بنگلہ دیش پہنچنے کے بعد پرتپاک استقبال کیا گیا جب کہ خوشی سے سرشار بنگلہ کپتان نجم الحسن شانتو سے تو یہ خوشی سنبھالے نہیں سنبھل رہی اور وہ ارجنٹائن کو 36 سال بعد فٹبال کا ورلڈ کپ جتوانے والے چیمپئن کپتان لیونل میسی کے رنگ میں رنگ گئے۔

نجم الحسن شانتو نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ٹیسٹ سیریز کی جیتی ہوئی ٹرافی کے ساتھ بستر پر سوئے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

- Advertisement -

بنگلہ دیشی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے ’’گڈ مارننگ‘‘۔

 

یہ تصویر دیکھ کر شائقین کھیل کو 2022 کا وہ وقت یاد آ گیا جب لیونل میسی نے 36 سال بعد اپنی ٹیم ارجنٹینا کو قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں عالمی چیمپئن بنوایا تھا اور ان کا بھی ٹرافی کو گلے سے لگا کر بستر پر سونے کا پوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو دونوں ٹیسٹ میچوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی تھی۔

اس تاریخی جیت پر بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار اس طرح کیا تھا کہ جیتنے کی خوشی نا قابل بیان ہے اور ہم واقعی بہت خوش ہیں، کیونکہ یہاں آنے سے پہلے ہم جیتنا چاہتے تھے جو سچ ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں