ڈھاکہ : معروف بنگلہ دیشی اداکار شکیب خان کی ایک غلطی سے رکشہ ڈرائیور خواتین کی دلوں کی دھڑکن بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپراسٹار شکیب خان نے اپنی فلم راج نیتی کے ایک سین میں گرل فرینڈ سے گفتگو کے دوران موبائل فون نمبر دیا اور بدقسمتی یا خوش قسمتی یہ نمبر رکشہ ڈرائیوراجال ال میاں کا نکلا۔
رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھتے شکیب خان کی فین لڑکیوں کی سینکڑوں کالز آتی ہیں۔
اجاج ال اپنا نمبر فلم میں استعمال کرنے پر معروف فلم اسٹار کے خلاف عدالت پہنچ گئے اور ساٹھ ہزار ڈالر ہر جانے کا دعوٰی کردیا اور کہا کہ ’میرا نمبر استعمال ہونے سے میری زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
اس معاملے کے بعد اجاج کی اپنی شادی خطرے میں پڑگئی اور بیوی بھی سخت ناراض ہے اور میکے جانے پر تیار بیٹھی ہے۔
یاد رہے کہ شکیب خان کی پروڈکشن اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رکشہ ڈرائیور اجاج ال میاں کا موبائل فون نمبر استعمال کیا گیا تھا۔
جج نے معروف اداکار شکیب خان کے خلاف مقدمہ سننے سے انکار کردیا تھا تاہم جب وکلا نے ثبوت پیش کیے تو جج کو اپنا ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ شکیب خان کا شمار بنگلہ دیش کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم اداکار شکیب خان کا اس دعویٰ پر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔