12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کراچی میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد ہلاک، تین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِقائد کے علاقے مومن آباد میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا ایک کارندہ ہلاک جبکہ عزیزآباد میں پولیس نے کارروائی کے بعد ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا، دوسری جانب رینجرزنے مختلف کاروائیوں میں تین دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

رینجرزنے اورنگی ٹاؤن اورناظم آباد کے علاقوں میں چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کاروائیاں خفیہ اطلاع کی بنیاد پرکی گئی ہیں اورگرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق رات گئے اورنگی ٹاوٴن کی علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا ایک ملزم ہلاک اوردوسرا فرارہوگیا، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونےوالے ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو چیکنگ کے دوران روکا گیا تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نصیب کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب عزیزآباد میں رات گئے پولیس نے کارروائی کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ملزم سے شراب کی بوتلیں اورموٹر سائیکل برآمد کرلی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں