اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

بنوں: مسلح افراد کا پولنگ اسٹیشن پر دھاوا، انتخابی سامان ساتھ لئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: ملک دشمن عناصر نے کے پی بلدیاتی الیکشن میں رخنہ ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے نرمی خیل میں رات گئے4 پولنگ اسٹیشنوں پر مسلح نقاب پوشوں نے حملہ کیا اور پولنگ کا سامان اٹھا کر لئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح نقاب پوشوں کی تعداد سینکڑوں میں تھی اور وہ 50 سے 60 گاڑیوں میں سوار ہوکر پولنگ اسٹیشنوں پر آئے تھے، واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے مذکورہ علاقے میں پولنگ ملتوی کردی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بکاخیل میں مخدوش صورتحال کی نشاندہی کی تھی، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے بھی انتظامیہ،پولیس کے موقف کی تائیدکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان فائرنگ: سٹی کونسل کی میئر شپ کا امیدوار قتل

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے بکاخیل میں تمام واقعات کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے سربراہ اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ہونگے، انکوائری کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔

ڈی آئی خان سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا، ان کے اندوہناک قتل کے بعد ڈی آئی خان کے حلقے میں پولنگ ملتوی کی جاچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں