ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ‌ذریعے بنائی گئی ’باربین ہائیمر‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

آرٹیفیشل انٹیلیجنس آرٹسٹ کی جانب سے بنائی گئی ’باربین ہائیمر‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا، ٹریلر کو ’باربی‘ اور ’اوپن ہائیمر‘ کے امتزاج سے تشکیل دیا گیا ہے۔

آرٹسٹ نے ’باربی‘ اور ’اوپن ہائیمر‘ کو ایک ہی لفظ کے طور پر مرتب کرتے ہوئے نیا لفظ تخلیق کیا ہے اور یہ کافی اچھوتا خیال ہے کیوں کہ مذکورہ دونوں ہی فلمیں 21 جولائی کور ریلیز ہورہی ہیں۔

یوٹیوبر کیوریس ریفوجی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے اس میش اپ ٹریلر کو تیار کیا ہے، جو شائقین کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے، اس میں باربی کو وقت سے مقابلہ کرتے اور ایٹم بم بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

ٹریلیر کے آغاز میں باربی کو بہترین سائنسدان بتایا گیا ہے جب کہ وہ ایک ڈاکٹر، فلائٹ اٹینڈنٹ، خلاباز، میرین کور کی ڈاکٹر، ماہر حیاتیات، ویٹرنری اور یہاں تک کہ تین بار اولمپک گولڈ میڈ بھی جیت چکی ہے۔

’باربین ہائیم‘ کے ٹریلر میں مزاح بھی شامل ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس مزاح کو بھی صرف آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ’اوپن ہائیمر‘ اور ’باربی‘ نوعیت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، تاہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے دونوں فلموں کا امتزاج شائقین کو کافی پسند آرہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں