اشتہار

سانحہ بارکھان : لاش خاتون کی نہیں لڑکی کی ہے‘ تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان میں کنویں سے ملنے والی تین لاشوں میں سے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، پولیس سرجن نے اپنی رپورٹ میں بڑا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کنوئیں سے خاتون سمیت3افراد کی لاشیں برآمد ہو نے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تینوں افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا جبکہ خاتون کے چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے مسخ کر دیا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی لاش گراں ناز کی نہیں بلکہ ایک نوجوان لڑکی کی ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض نے انکشاف کیا ہے کہ لاش17سے18سال کی لڑکی کی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، مقتولہ لڑکی مبینہ طور پر محمد خان مری کی بیٹی ہے۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ مقتولہ کے ساتھ قتل سے قبل جنسی ذیادتی اورتشدد بھی کیا گیا ہے، خاتون کے سر پر3گولیاں ماری گئی ہیں اور شناخت چھپانے کیلئے چہرےاور گردن پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : کنوئیں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

کنویں سے خاتون اور اس کے دو بیٹوں کی لاشیں ملنے کے مقدمے میں صوبائی وزیر عبدالرحمٰن کھیتران کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ گزشتہ روز ان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ بھی مارا تھا۔

مزید پڑھیں : بارکھان واقعہ پر پولیس نے عبدالرحمٰن کھیتران کو گرفتار کرلیا

پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر مواصلات بلوچستان عبدالرحمٰن کھیتران کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں ڈی آئی جی دفتر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ احکامات آنے پر کینٹ تھانے منتقل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں