اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

عدالتی فیصلے کے بعد جیو سوپر نے پی ایس ایل کے میچز دکھائے تو توہین عدالت ہوگی، بیرسٹر ایان میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے وائی نیوز کے وکیل بیرسٹر ایان میمن کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد جیو سوپر نے پی ایس ایل کے میچز دکھائے تو توہین عدالت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جیو سوپر کو پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے روکنے کے فیصلے کے بعد اے آر وائی نیوز کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل رائٹس کیلئے جیو نے بڈنگ کم دی تھی ، جیو سوپر کی جانب سے میچز دکھانا معاہدےکی خلاف ورزی ہے۔

بیرسٹر ایان میمن کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے معاہدے کودیکھ کر فیصلہ جاری کیا، سندھ ہائیکورٹ نے کہا معاہدے کے مطابق جیو سوپر میچز نہیں دکھاسکتا۔

- Advertisement -

وکیل اے آر وائی نیوز نے کہا کہ جیو سوپر بغیر رائٹس کے میچز دکھارہاتھا تاہم جیو سوپر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کےمطابق اب میچز نہیں دکھاسکتا، جیو سوپر نے پی ایس ایل کے میچز دکھائے تو توہین عدالت ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی وی ، جیوسوپر کےدرمیان ایک معاہدہ ہواجس پر13فروری کی تاریخ ہے،پی ٹی وی کامؤقف تھا کہ ہم نے جیو سوپرکو سب لائسنس دیا ہے.

بیرسٹر ایان میمن نے کہا کہ عدالت نے اے آر وائی کیساتھ ہونیوالے اصل معاہدے کی روشنی میں فیصلہ دیا، جیو سوپر کی جانب سے میچز دکھانے پرعدالت سے رجوع کیاگیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل رائٹس کیلئے پی سی بی نے پی ٹی وی ،اےآروائی نیوز سے معاہدہ کیا تھا، معاہدےکےمطابق اے آر وائی نیوز،ٹین اسپورٹس ،پی ٹی وی کو میچز دکھانےکی اجازت ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ جیوسوپر اور پی ٹی وی کے معاہدے پر اے آروائی نیوز کی رضامندی شامل نہیں۔

خیال رہے سندھ ہائیکورٹ نے جیو سوپر کو پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے روک دیا اور فریقین کی درخواستوں پر17فروری کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں