جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں آج نئے باب کا اضافہ ہوا، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں آج نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

انتخابی نشان کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔ سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں کے حوالے سے آج نئے باب کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے لیکن آج ایسا نہیں ہوا۔ تکنیکی بنیادوں پر فیصلہ دیا گیا جس سے بہت مایوسی ہوئی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پشاور میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے اسی لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دی۔ 14 لوگوں کی بات کی گئی وہ پی ٹی آئی کے ممبران نہیں تھے.

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلا رہے نہ رہے، عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر ووٹ دیں گے۔ فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کریں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر رائے ہمارا حق ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے سے کرپشن کے نئے دروازے کھلیں گے، جس تکنیکی بنیادوں پر فیصلہ دیا گیا وہ مس ریڈنگ ہے۔

انھوں نے کہا کہ عدلیہ کا کام لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ آج عدالت نے فیصلہ کرلیا ہمیں قبول ہے۔ امیدواروں کے بارے میں پی ٹی آئی مکمل مہم چلائے گی۔

اس موقع پر سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بلا پی ٹی آئی سے چھین لیا۔ تاریخ ہی اب اس فیصلے پر فیصلہ کرےگی۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ اسٹریٹیجی ہم نے بنالی تھی، فکر کی بات نہیں ہم نے تیاری کی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں