پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو پر بیرسٹر سیف کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو میں اسلحہ سے متعلق گفتگو کی وضاحت کر دی۔

بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ رانا ثنا اپنی 27 کلو میٹر سلطنت بچانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کر رہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا: ’اپنی حفاظت کے لیے لائسنس والا اسلحہ رکھنے میں کوئی قباحت نہیں۔ رانا ثنا اللہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کر رہے ہیں۔ اگر لائسنس یافتہ گارڈ حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اتنا بے چارا وزیر داخلہ میں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہے، امپورٹڈ حکومت گھیرے میں ہے، اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں