ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسپن ڈیپارٹمنٹ ایکسپوز ہونے کے باجود ورلڈکپ جیتنے کی توقع! باسط علی برہم

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار باسط علی نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ ہمارا اسپن ڈپارٹمنٹ بالکل ایکسپوژ ہوگیا۔ ہمیں اس وقت اسپن بولنگ کوچ کی ضرورت ہے۔ ماشااللہ اتنے لوگوں کو بھرتی کیا ہوا ہے وہاں اسپن بولنگ کوچ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کوچ مورکل نے بھی کہا کہ ہمیں اسپن کوچ چاہیے۔ اس کے بعد بھی ہم توقع رکھتے ہیں کہ ہم فائنل کھیلیں اور جیتیں۔

- Advertisement -

باسط علی نے کہا کہ سب کی خواہش ہے کہ پاکستان جیتے، چاہے وہ بھارت سے میچ ہو نیوزی لینڈ سے میچ ہو کسی اور ٹیم سے ہو لیکن بطور ایکسپرٹ ہمیں ہر چیز دیکھنی پڑتی ہے۔ میں نے کل کے میچ کے حوالے سے ٹی وی پر کہا کہ پچ اچھی نہیں بنائی جس پر لوگ برا مان گئے۔

انھوں نے کہا کہ میں ایشیا کپ سے پہلے کی بات کروں تو دنیا میں نمبر ون بولنگ ہماری تھی۔ مچل مارش نے بھی کہا تھا کہ پاکستان ٹاپ فور کے لیے ہاٹ فیورٹ ہے۔ اب کوئی یہ جملہ نہیں بول رہا، لوگوں کے ویوز تبدیل ہوگئے، بدقسمتی سے نسیم شاہ بھی ان فٹ ہوگیا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کا بولنگ کوچ ویٹوری ہے لیکن انھوں نے کوئی برا نہیں مانا کہ نیوزی لینڈ سے کوچ لیا ہوا ہے حالاں کہ ان میں کافی مسابقت ہے۔

اس موقع پر میزبان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نمبر ون ٹیم کے دھوکے میں رہے جو ہماری پرفارمنس کا ذمہ دارہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کو ہرا کر ہم بہت جشن منایا، جو مکمل ٹیمیں آئیں وہ ہمارے ملک میں بھی آکر ہمیں شکست دے کر چلی گئیں۔ نیوزی لینڈ جیت کر گیا، انگلینڈ تین صفر سے جیت کر گیا، یہ غلطیاں ہماری اپنی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں