23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

حج و عمرہ کی بکنگ کروانے والے ہوشیار!

اشتہار

حیرت انگیز

وزارتِ مذہبی امور نے حج کی غیرقانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کےخلاف ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق حج کی غیرقانونی بکنگ میں ملوث ’’ ففتھ پلرفیملی تکافل  لمیٹڈ‘‘ کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کو فراڈ کرنے والی کمپنی کیخلاف کارروائی کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے مذکورہ کمپنی کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا، وزارت نےکسی تکافل کمپنی کوحج وعمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی۔

- Advertisement -

ترجمان نے اپیل کی کہ عوام الناس ففتھ پلر تکافل جیسی کمپنیوں سے آگاہ رہیں اور عوام حج، عمرہ بکنگ سے قبل کمپنی کوائف ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں